جامعہ سندھ میگا کرپشن،دورکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم، 30 دن میں رپورٹ طلب
شیئر کریں
جامعہ سندھ میگا کرپشن، وزیراعلیٰ سندھ نے وائس چانسلر فتح محمد برفت کو ایک مہینے کی جبری چھٹی پر بھیج دیا، محمد صدیق کلہوڑو وقتی وائس چانسلر مقرر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ محمد وسیم اور وی سی جامع مہران اسلم عقیلی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم، 30 دن میں رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق جامع سندھ میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی میگا کرپشن کیس میں وزیراعلیٰ سندھ نے جامع سندھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کو 30 کی جبری چھٹی پر روانہ کردیا ہے جبکہ جامع سندھ کے لاڑ کئمپس کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کو جامع سندھ کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی سندھ نے جامع سندھ کے وائس چانسلر پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ بورڈ محمد وسیم اور جامع مہران کے وائس چانسلر محمد اسلم عقیلی پر مشتمل دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس سے 30 دن میں رپورٹ طلب کی گئی ہے، یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے جامع سندھ میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن پر جامع کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت، رجسٹرار سمیت 40 سے زائد لوگوں، ٹھیکیدارون، اساتذہ اور کمپنیوں کے خلاف کیس داخل کیا تھا اور وائس چانسلر ضمانت پر ہیں۔