سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دہشتگرد احسان سنڑے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
شیئر کریں
سیکیورٹی نے گھڑیوم کے قریب اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کمانڈر احسان سنڑے کو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے گھڑیوم میں خفیہ اطلاعات پر اہم اور بڑا آپریشن کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد ہلاک کردیا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد احسان سنڑے بہت سی دہشتگردانہ کارروائیوں کا مسٹر مائنڈ تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں براہ راست ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں شگاتانشپہ روڈ پر بارودی سرنگ دھماکے میں لیفٹیننٹ ناصر شہید ہوئے تھے، 23 سالہ لیفٹیننٹ شہید مظفرآباد کے رہائشی تھے۔شہید نائیک محمد عمران فیصل آباد اور سپاہی عثمان اختر راولپنڈی کے رہائشی تھے، بارودی سرنگ دھماکے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔