میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے انعقادمیں پھرٹال مٹول

سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے انعقادمیں پھرٹال مٹول

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 ہزار 786 پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ ایکسپریس کو موصول ہو گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلے کے لیے مجموعی طور پر 39293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے جن میں سے صرف 22507 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ 16 ہزار سے زائد اہلکاروں کی قلت ہے۔سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 1305 پولنگ اسٹیشن حساس اور 3688 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس اہلکار تعینات کیے جانے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں