میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری میں دومنزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق12زخمی

لیاری میں دومنزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق12زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لیاری کی بہار کالونی میں کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے ملبے کے نیچے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے امدادی کارروائی شروع کر دی۔ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والی عمارت کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی 2 لاشوں اور 12 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، ملبے میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی ہے جو مزدوری کرتا تھا جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ عبدالرحمان، 25 سالہ دائود، 45 سالہ حبیب، 30 سالہ عمیر خان ، 40 سالہ شیر خان ،25 سالہ سمیع اللہ،18 سالہ ریاض ، 25 سالہ حبیب سعید اور 20سالہ عمر خان شامل ہے۔۔ریسکیو اداروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے کراچی میں چار روز کے اندر یہ رہائشی عمارت گرنے کا دوسرا واقعہ ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق گرنے والی عمارت سے متصل ایک عمارت تعمیر کی جا رہی تھی جس کے لیے شاول چلنے کی وجہ سے گرنے والی عمارت کی بنیادیں مخدوش ہو گئیں۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ عمارت گرنے کے بعد ٹھیکیدار اور شاول ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہو گئے۔عمارت گرنے کے باعث اس سے متصل عمارتیں بھی مخدوش ہو گئی ہیں اور ان کے بھی منہدم ہونے کا خدشہ ہے، ان عمارتوں کو لکڑیوں کے ذریعے سہارا دیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت میں تین سے چار خاندان رہائش پذیر تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں