میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اتصالات کا پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز ٹرسٹ پر بھی قبضہ

اتصالات کا پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز ٹرسٹ پر بھی قبضہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) متحدہ عرب اماراتی کمپنی پاکستان کے قومی ادارے پر قابض ہو گئی ۔پی ٹی سی ایل پر پنجے گاڑنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز ٹرسٹ پر بھی قبضہ جما لیا۔ ٹرسٹ کی جانب سے اتصالات نامی کمپنی کے حکم پر پی ٹی ای ٹی ٹاور کے نام سے تعمیر شدہ بلڈنگ پی ٹی سی ایل کو دیدی گئی جس کا نام یوفون ٹاور رکھ دیا گیا ۔ٹرسٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائیز ٹرسٹ، ٹرسٹ ایکٹ 1882 کے تحت 1994 میں تشکیل پایا تھا جس کے قیام کا مقصد ٹی اینڈ ٹی ایمپلائز کی پنشن ادائیگی اور فلاح و بہبود تھا۔اپنے قیام سے 2010 تک سولہ برس تک اس کا طرز عمل اسکی تشکیل کے مقاصد کے عین مطابق رہا۔ بعد ازاں پی ٹی سی ایل کے 26 فیصد حصص حاصل کرنے والی غیر ملکی کمپنی کے حکم پر ٹرسٹ نے 2010 سے اپنے مقاصد اور اپنی سابقہ روایات کے برعکس بینیفشریز (پنشنرز) کی پنشن میں غیر قانونی طور پر کٹوتیاں شروع کر دی ہیں جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ 2010میں ٹرسٹ کے اس غیر قانونی رویے کے خلاف متعدد پنشنرز کی جانب سے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا گیا تھا جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ٹرسٹ کو حکم دیا کہ وہ حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشنز کے مطابق ان پنشنرز کو ادائیگی کریں جس کے بعد بھی پی ٹی ای ٹی عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد سے انکاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں بورڈ اور انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ٹرسٹ کے 408 ملین روپے غیر منافع بخش ا سکیموں میں لگائے جانے سے ڈوب گئے ہیں جس کا کسی بھی قسم کا کوئی احتساب تاحال نہیں ہو سکا ہے۔ تمام تر کام وزارت آئی ٹی کی ناک کے نیچے ہو رہے ہیں جو بطور وفاق پاکستان ان پنشنرز کے حقوق کی ادائیگی کی ضامن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں