میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حق نہ ملا تو اسلا م آباد کا راستا جانتے ہیں،بلاول بھٹو

حق نہ ملا تو اسلا م آباد کا راستا جانتے ہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰

عمران خان اسلام آباد کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،انہوں نے بدین کے عوام کے لیے ایک بیان تک نہیں دیا،سندھ کے لوگ مشکل میں ہیں

شیئر کریں

عمران خان اسلام آباد کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،انہوں نے بدین کے عوام کے لیے ایک بیان تک نہیں دیا،سندھ کے لوگ مشکل میں ہیں ،اپنا حق چھین کر لے لیںگے ،چیئرمین پیپلزپارٹی وفاق کہتا ہے سیلاب متاثرین کیلیے تین سو روپے تک نہیں دینگے، امتیاز ی سلوک مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ،،عوام میرا ساتھ دیں ،دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، ٹنڈو باگو میں جلسے سے خطاب
پنگریو (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاق کہتا ہے کہ ہم سیلاب متاثرین کے لیے تین سو روپے بھی نہیں دیںگے ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اسلام آباد کا راستہ دیکھا ہے ۔ہم اپنا حق چھین کر لیںگے ۔سندھ کے امتیاز ی سلوک اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سندھ کے لوگ مشکل میںہیں ۔عمران خان اسلام آباد کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ۔ لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے ان کو یہاں آنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو ٹنڈوباگو میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ 200 ارب سے زیادہ سندھ کا حصہ تھا لیکن وہ نہیں دیا گیا وفاق کہتا ہے ہم سیلاب متاثرین کے لیے تین سو روپے تک نہیں دینگے ۔لیکن ہم نے اسلام آباد کا راستہ دیکھا ہے ہم اپنا حق چھین کر لیں گے ۔سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ہم اب مزیدبرداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بدین کے عوام کے لیے ایک بیان تک نہیں دیا ۔عمران خان آپ اسلام آباد کے وزیر اعظم نہیں آپ پوری پاکستان کے وزیر اعظم ہو آپ کو یہاں آنا پڑے گاانہوں نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں سے ایک سلکٹیڈ وفاقی وزیر ہے اس کومستعفی ہونا چاہیے انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ میرا ساتھ دو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری سائیں بخش جمالی اور دیگررہنماوں نے بھی خطاب کیا قبل ازیں انہوں نے سائیں بخش جمالی کے ظہرانے میں بھی شرکت کی بلاول بھٹوزرداری کی ٹنڈوباگو آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ضلع بھر سے چارسوپولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں مختلف مقامات پر لگائی گئی تھیں بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے موقع پر ٹنڈوباگو پنگریو روڈ صبح سے ہی بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں