میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پی ٹی سی ایل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پی ٹی سی ایل پر پانچ غیر ملکی بورڈ آف ڈائریکٹرز مسلط کر دیے گئے ۔محکمے میں من مانے فیصلے کرنے کے لیے اتصالات نامی کمپنی نے انتظامیہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے انوکھا حربہ اپنا لیا۔ اتصالات کے سی ای او حطیم دویدارمحکمے کے مالک بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ غیر ملکی بورڈ آف ڈائریکٹرز جن میں حطیم دویدار،عبدالرحیم عبداللہ عبدالرحیم النوریانی،ڈاکٹر کریم بینس،حشم عبداللہ القاسم،خلیفہ الشمسی،شامل ہیں کی جانب سے پی ٹی سی ایل کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ محکمے میں مکمل طور پر اثر انداز ہونے کے لیے 26 فیصد حصص حاصل کرنے والی متحدہ عرب اماراتی کمپنی اتصالات کے حکم پر پی ٹی سی ایل میں پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد انتہائی محدود کر دی گئی ہے جس کے تحت اتصالات حالیہ دنوں پی ٹی سی ایل کی مالک بن بیٹھی تھی۔ متحدہ عرب اماراتی کمپنی نے پی ٹی سی ایل کی ناقص پالیسیوں سے صارفین کا معاشی استحصال کرنے کے بعد پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیاہے ۔ پی ٹی سی ایل کو تباہ کرنے والے ان تمام اقدامات کے پیچھے اتصالات کے سی ای او حطیم دویدار کا خفیہ ہاتھ بتایا جاتا ہے جو ادارے کو بربادی کی جانب دھکیلنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور واضح عدالتی فیصلوں کے باوجود ان پر عملدرآمد سے پہلو تہی کرتے آ رہے ہیں۔عمر بھر محکمے کی خدمت کرنے والے بوڑھے پنشنرز اپنے جائز قانونی حق کیلئے در بدر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں