میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 6 اضلاع کو 3کروڑروپے مل گئے

کراچی میں 6 اضلاع کو 3کروڑروپے مل گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے بارشوں اور سیلاب کے بعد ریلیف اور ریسکیو کے لئے کراچی کے 6 اضلاع کے لئے 3کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں، جبکہ حیدرآباد سمیت 10 اضلاع کو 6 کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں، پی ڈی ایم اے کو 30 کروڑ روپے جاری ہوگئے۔ جراٗت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق کراچی میں گذشتہ ماہ شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے بعد محکمہ خزانہ نے کراچی کے 6اضلاع ملیر، کورنگی، لیاری، جنوبی، شرقی اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز کو 50، 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں، ڈی سیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ رقم سے سیلاب سے متاثر شہریوںکو ریسکیو کیا جائے اور بحالی کا کام کیا جائے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کو 45لاکھ، دادو کو ایک کروڑ، بدین، جامشورو، میرپورخاص، تھرپارکر، مٹیاری، شہید بینظیرآباد، سجاول، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، ٹھٹہ اور عمرکوٹ کے ڈپٹی کمشنرز کو 40، 40 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ سندھ نے پی ڈی ایم اے کو بھی ریلیف اور ریسکیو کی سرگرمیوں کے لئے 30 کروڑ روپے جاری کیئے گئے ہیں، یہ رقم پی ڈی ایم اے کی سالانہ 80 کروڑ 50 لاکھ کی بجٹ سے علیحدہ ہے، حکومت سندھ نے رلیف اور ریسکیو کے لئے مجموعی طور پر 29 کروڑ25 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں ریسکیو کے بعد ابھی تک ریلیف کا کام شروع نہیں ہوسکا، لاکھوں لوگوں کی ملکیتوں کا نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک نقصان کے ازالے کے لئے سروے بھی نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میرپورخاص،سانگھڑ، عمرکوٹ، بدین ، ٹھٹہ اور سجاول کے کئے علائقے اب بھی بارشوں کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز بارش کا پانی نکالنے میں ناکام ہوگئے ہیں، لاکھوں لوگ نہروں کے بندیا روڈس پر جھونپڑیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں