میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک 10 گرفتار

شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک 10 گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اہم اورمطلوب دہشت گرد وسیم زکریا اپنے 5دہشت گردساتھیوں سمیت ماراگیا ، 10اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔آپریشن میں اہم اور مطلوب دہشت گرد وسیم زکریا 5 دہشت گردساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ آپریشن کے دوران 10اہم دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا، وہ 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد وسیم ٹارگٹ کلنگ، سی ایس ایس آفیسر بید اللہ داوڑ کی شہادت میں بھی ملوث تھا، اس کے علاوہ وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہِ راست ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد وسیم حسو خیل کے پاس آرمی قافلے پر حملے میں بھی شامل تھا۔خیال رہے کہ 4 روز قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں