میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول زرداری کراچی پر سیاست نہ کریں، گورنر سندھ

بلاول زرداری کراچی پر سیاست نہ کریں، گورنر سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی پیکیج میں 62فیصد حصہ وفاق کا ہے ،بلاول زرداری سیاست نہ کرے ، اس کو کس نے بتایا کہ وفاق صرف 300 ارب روپے دے رہا ہے ، انہیں غلط بتایا جارہاہے ،ان خیالات اظہار انہوں نے اتوارکو ریس کورس میں یوم دفاع کے موقع پرڈیفنس ڈے کپ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈیفنس ڈے کپ جیتنے والے تھنڈر کنگ اور دوسرے نمبر آنے والی گھوڑی آرتھر میش کو ٹرافی اور انعام دیا گیا۔اس موقع پرگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی، گورنر سندھ کے مشیر علی جونیجو اور رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم ، ایم پی اے نند کمار گوکلانی ، پی ٹی آئی رہنما سردار عبدالعزیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کیلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے سے زیادہ کا پیکیج کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں شہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اس سے زیادہ سنجیدہ کوشش نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا شہری ہونے کے ناطے وہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے کراچی کے شہریوں کا درد محسوس کرتے ہوئے اپنی اس بات کو سچ کر دکھایا کہ وہ کراچی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں