میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کیلئے مشاورت نہیں کی گئی ایم کیو ایم

ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کیلئے مشاورت نہیں کی گئی ایم کیو ایم

ویب ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے تاحال کراچی سمیت سندھ کے دوسرے شہروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے سندھ کے شہری علاقوں سے منتخب اراکین اسمبلی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ اور مشاورت نہیں کی ہے، شہری سندھ کے فیصلے لیتے ہوئے ان علاقوں سے منتخب اراکین اسمبلی سے مشاورت مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر پیپلز پارٹی تمام فیصلے اپنے سیاسی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہے، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہری سندھ سے مخلص نہیں اور نہ ہی شہری سندھ سے کبھی پیپلز پارٹی کو ووٹ ملے ہیں۔ پیپلز پارٹی وڈیرانہ ذہنیت کی حامل جماعت ہے جو ہمیشہ سے شہری سندھ پر قبضے کے خواب دیکھتی آئی ہے۔ انہوں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب اراکین اسمبلی سے کراچی ، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے کسی شہر میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کیلئے نہ ہی ناموں کی تجویز مانگی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے سندھ حکومت نے ان سے کوئی رابطہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں