میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع

شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۰

سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ پیر کو سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام اور نیب وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سابق وزیراعظم اسلام آباد سے یہاں آگئے نیب والے نہیں آئے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم اور دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔خیال رہے شاہد خاقان پر سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی غیر قانونی تقرری کا الزام ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں