میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حب ڈیم میں پانی بلندترین سطح تک پہنچ کر بھر گیا

حب ڈیم میں پانی بلندترین سطح تک پہنچ کر بھر گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی اوربلوچستان کے کئی شہروں کوپانی فراہم کرنیوالے مرکزی حب ڈیم میں پانی کی سطح.5 338 فٹ تک پہنچ کر بھر گیا ۔ محکمہ آب پاشی نے بتایا ہے کہ حب ڈیم میں پانی سطح 338.5فٹ تک پہنچ گئی اورڈیم میں پانی کی گنجائش339فٹ ہے ،حب ڈیم میں پانی سطح 339بلندہونے کے بعداسپیل وے سے پانی کااخراج شروع ہوجائے گا۔حب ڈیم بھرجانے کے بعد حب ندی میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے ۔ایم ڈی واٹربورڈ نے بتایا کہ حب ڈیم کی صورتحال سے شہری وضلعی انتظامیہ کوآگاہ کردیا گیا اورواٹربورڈکاعملہ بھی الرٹ ہے ۔ خالد شیخ نے ہدایت کی کہ ڈیم اورحب ندی سے دور رہا جائے ،مقامی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے باعث اطراف کے علاقے خالی کرالیے اورلوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ،قریبی آبادی احتیاط کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں