میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زراعت ایگریکلچر ریسرچ کی زمین پر قبضوں کا انکشاف

زراعت ایگریکلچر ریسرچ کی زمین پر قبضوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) محکمہ زراعت کے شعبہ ایگریکلچر ریسرچ کی سینکڑوں ایکڑ زمین پر قبضوں کا انکشاف، ڈائریکٹر جنرل نور محمد بلوچ نے سینکڑوں ایکڑ زمین قریبی رشتے دارون کے حوالی کردی، میرپورخاص میں سیڈ فارم کی 200 ایکڑ، ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی 350 ایکڑ اور ٹنڈو جام کی 40 ایکڑ زمین پر قبضے، ریسرچ کا کام ٹھپ، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے شعبہ ایگریکلچر ریسرچ کی سیکڑوں ایکڑ زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ نے ایگریکلچر ریسرچ کی سینکڑوں ایکڑ زمین اپنے قریبی رشتیدارون کے حوالے کردی ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق میرپور خاص میں سیڈ فارم کی 200 ایکڑ، میرپورخاص میں کاہو کے پاس ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی 350 ایکڑ اور ٹنڈوجام میں ایگریکلچر ریسرچ کی 40 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا گیا ہے جبکہ سرکاری زمین پر پکے تعمیرات بھی کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ کے آشیرباد سے سرکاری زمینون پر قبضے کئے گئے ہیں، محکمہ زراعت چہیتے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے، نور محمد بلوچ پر کرپشن کے سنگین الزامات بھی ہین۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں