سی ٹی ڈی افسر کیخلاف مقدمہ درج
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسر اور ٹیم کے خلاف تاجر کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی افسر اعجازبٹ اور ٹیم میں شامل اہلکاروں کیخلاف مقدمہ عدالتی احکامات پر درج کیا گیا ہے۔رضویہ تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں سی ٹی ڈی افسر اعجاز بٹ اور ان کی ٹیم کو نامزد کیا گیا ہے اور مقدے میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی ٹیم پر ناظم آباد سے رات میں سونے کے تاجر کو گھر سے حراست میں لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔متاثرہ تاجر ماجد نے الزام عائد کیا کہ سی ٹی ڈی افسر نے 20لاکھ کامطالبہ کیا اور7لاکھ رقم لیکر چھوڑ دیا، موبائل، لیپ ٹاپ اور25ہزاربھی سی ٹی ڈی نے رکھ لیے۔تاجر کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے گارڈن میں کئی روزتک حبس بیجا میں رکھا، ہر محکمے کو شکایت کرچکا ہوں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔