محرم میں عوام کی سیکیورٹی، تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں ،آرمی چیف
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول، پاک افغان بارڈر اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے شرکاء نے افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کوسراہا۔آرمی چیف نے کورونااورٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول انتطامیہ سے تعاون پراظہاراطمینان کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی فارمیشن کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بھی اظہاراطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گائیڈلائنزکویقینی بنایاجائے۔آرمی چیف نے سندھ اوربلوچستان میں سیلاب پرفوری ردعمل پرتعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔