میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھر میں تباہی کے بعد ''ٹڈی دل'' نے بدین کے ساحلی علاقوں کا رخ کرلیا

تھر میں تباہی کے بعد ''ٹڈی دل'' نے بدین کے ساحلی علاقوں کا رخ کرلیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

تھر پار کر میں تباہ کاریاں کرنے کے بعد ٹڈی دل نے بدین ضلع کے ساحلی علاقوں کا رخ کردیا روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل ساحلی علاقوں کے گاوں اور گوٹھوں کا رخ کردیا ہے جس کے سبب ساحلی علاقوںکے لوگ ٹڈی دل کے آنے کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کرنے ساحلی علاقوں کے مکینوں عبدالجبار خاصخیلی ،سیٹھ ابراہیم میمن،ساجن شیخ ودیگر نے بتایاکہ ٹڈی دل نے تھر پار کر میں تباہ کاریاں کرنے کے بعد بڑی تعداد میں ٹڈی دل نے بدین ضلع کے مختلف شہروں اور گوٹھوں کا رخ کردیا جس میں کڈھن،علی بندر،مٹھی تھری،سنی گونی،لاکھو فقیر،زیرو پوائنٹ سمیت دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں ٹڈی دل نے رخ کردیا ہے اگر حکومت سندھ اور محکمہ زراعت نے اس طرف سنجیدگی کے ساتھ توجہ اور اقدامات نہیں کئے تو ہماری کاشت کی جانیوالی نئی فصلوں کو بھی ٹڈی دل نے تباہ کردیا ،اس سلسلہ میں رابطہ کرنے ڈویژ نل ڈائریکٹر محکمہ زراعت اسلام الدین راجپوت نے بتایاکہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بدین ضلع کے ساحلی علاقوں کے گاوں اور گوٹھوں میں ٹڈی دل نے رخ کردیا، میں اس سلسلے میں محکمہ زراعت بدین کو فوری طور ان علاقوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور ہماری ٹیمیں ان علاقوں میں وزٹ کررہی ہیں انکی رپورٹ آنے کے بعد ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل آنے کی اطلاعات کے بعد ہم نے محکمہ زراعت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انکو مختلف علاقوں میں ڈیوٹیاں لگادی ہیں جو دن رات اپنی اپنی فیلڈوں پر موجود ہیں اور وہ ہر وقت کاشتکاروں سے رابطے میں انشاء اللہ ٹڈی دل کا خاتمہ کرکے زرعی معیشت سمیت لوگوں کو نقصان سے بچانا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں