میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ نے دادو میں تباہی کی ذمہ اری محکمہ موسمیات پر ڈال دی

وزیراعلیٰ سندھ نے دادو میں تباہی کی ذمہ اری محکمہ موسمیات پر ڈال دی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دادو میں بارش سے تباہی محکمہ موسمیات پر ڈال دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔سیہون میں سیلابی صورت حال کے جائزے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے جوہی کے ایف پی بند میں تین مقامات پر شگاف پڑے ہیں،کاچھو میں سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کوئی اطلاع نہیں دی تھی، محکمہ موسمیات کو چاہیے تھا کہ کاچھو میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے مکمل اطلاع کرتے، بروقت اطلاع ہوتی تو ہماری انتظامیہ الرٹ ہوتی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو جاری رکھیں گے، کورونا وائرس سے احتیاط لازمی ہے، ماسک پہننا لازمی ہے لیکن لوگ نہیں پہنتے، اگرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توپھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت جلد کھولیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں