میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا

بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا ہے، دھماکا آتشبازی کے سامان سے لدے بحری جہاز میں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، دھماکے سے کئی کلومیٹر دور تک گھروں کو نقصان پہنچا۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔الجزیرہ کے مطابق دھماکے والی جگہ پر متعدد ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی وجہ سے سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس دھماکے کے باعث دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے سرمئی رنگ کا دھواں آسمان کی طرف بلند ہوتے دیکھا جس کے بعد دھماکے کی آواز آئی اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ قریبی علاقوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر موجود کئی افراد زخمی ہوگئے اور شہر میں ہرطرف افراتفری ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق بندرگاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی آواز شہر کے بڑے حصے میں سنائی دی اور بعض اضلاع میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگارہ میں کسی واقعے کا نتیجہ ہوسکتاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شخص تیمور اظہری نے لکھا کہ میں دھماکے کی جگہ سے متعدد کلو میٹر دور ہوں، تاہم اس دھماکے کی جہ سے ہمارے آس پاس گھروں میں شیشے ٹوٹ چکے ہیں۔ ہر جگہ افراتفری پھیل چکی ہے۔شہریوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ عمارتیں جھول رہی ہیں، زور دار دھماکے نے بیروت کو گھیر لیا اور آواز میلوں دور تک سنائی دی۔ میڈیا سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارتوں کی کھڑکیوں نقصان پہنچا ہے اور متعددعمارتیں سمیت دیگر اشیا بھی تباہ ہوگئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں