میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پولیس اہلکاروں،منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ لین دین کی ویڈیو وائرل

کراچی میں پولیس اہلکاروں،منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ لین دین کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے، اورنگی ٹاؤن میں اس گٹھ جوڑ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا ویڈیو ثبوت سامنے آ گیا ہے، ویڈیو میں پولیس اہل کاروں کو منشیات فروش سے لین دین کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں 4پولیس اہل کاروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، راستے میں موٹر سائیکل پر بیٹھا پولیس اہل کار کھلم کھلا منشیات فروش سے لین دین کر رہا تھا، اس دوران کار میں بیٹھے ایک شہری نے ویڈیو بنانی شروع کر دی۔ویڈیو بنانے والے شہری کو ڈرانے کے لیے پولیس اہل کار بھی اس کی ویڈیو بنانے لگا، اہل کار ڈھٹائی کے ساتھ موبائل ہاتھ میں تھامے شہری کے خلاف بولتا رہا، اور ڈرانے کے لیے کہتا رہا کہ پولیس اہل کار گشت پر ہیں اور یہ شہری ویڈیو بنا رہا ہے۔تاہم، شہری خوف زدہ ہوئے بغیر پولیس اہل کار اور منشیات فروش کی ویڈیو بناتا رہا، شہری کا کہنا تھا کہ یہ منشیات بیچنے والے لوگ ہیں، اور پولیس اہل کاروں کے سامنے بیچ رہے ہیں اور اہل کار کچھ نہیں کہہ رہے، یہ بھتے بھی لیتے ہیں۔ویڈیو میں منشیات فروشوں کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، لین دین کے بعد چار پولیس اہل کار دو موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر چلے گئے۔ مذکورہ ویڈیو پاکستان بازار اور مومن آباد تھانے کی حدود کے درمیان موجود علاقے کی ہے، پاکستان بازار تھانے کی حدود میں منشیات فروشی کا اڈہ بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ منشیات فروش کبھی مومن آباد تھانے کبھی پاکستان بازار تھانے کی حدود میں اپنے اڈے تبدیل کرتے رہتے ہیں، گزشتہ ماہ ضلع غربی میں 2پولیس اہل کاروں کو مومن آباد تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں نے یرغمال بنا کر انھیں تھپڑ مار کر تشدد بھی کیا تھا، جس پر حکام بالا نے نوٹس لے لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں