میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کوایک اور دھچکاایران نے چاہ بہار ریل منصوبے سے بھارت کو نکال دیا

مودی کوایک اور دھچکاایران نے چاہ بہار ریل منصوبے سے بھارت کو نکال دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت کو اپنے ایک وقت کے دوست ممالک کی طرف سے مسلسل دھچکوں کا سامنا ہے اوراس فہرست میںتازہ ترین ملک ایران ہے جس نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو نکال باہرکردیا اور چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن خودتعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین کے ساتھ کئی ارب ڈالر کے معاہدے کو ایران کے تازہ فیصلے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ایران نے مالی امداد کے مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے بغیر کسی بھارتی امداد کے چابہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان اور ایران کے ساتھ سہ فریقی معاہدے کے حصے کے طور پر اس منصوبے کو حتمی شکل دیئے جانے کے چار سال بعدبھارت کو نکال باہرکیاگیا ہے۔بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق یہ سارا منصوبہ مارچ 2022ء تک مکمل ہوجائے گا اور اس منصوبے کیلئے ایرانی قومی ترقیاتی فنڈکی طرف سے40کروڑ ڈالر کی منظوری دی جائے گی۔ تاہم یہ منصوبہ بھارت کی طرف سے بغیر کسی مدد کے مکمل کیا جائے گا۔ریلوے لائن کامنصوبہ افغانستان اور ایران کے ساتھ سہ فریقی معاہدے کا حصہ تھا اور اس کا مقصد افغانستان اور وسطی ایشیا کے لئے ایک متبادل تجارتی راستہ بنانااور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مقابلہ کرنا تھا۔ 2016 ء میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ تہران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں