میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج ارشد ملک کی برطرفی نوازشریف نے سزا کیخلاف درخواست تیار کرلی

جج ارشد ملک کی برطرفی نوازشریف نے سزا کیخلاف درخواست تیار کرلی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

احتساب عدالت کے جج ارشدملک کی برطرفی کے بعد نوازشریف نے سزاکیخلاف درخواست تیار کرلی، جس میں کہا گیا آئینی طور پر سزا سنانے والا جج عہدے سے برطرف ہوتو سزا کی کوئی حیثیت نہیں، سزا کالعدم قرار دی جائے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشدملک کی عہدے سے برطرفی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر خواجہ حارث نے سزا کیخلاف درخواست تیارکرلی، درخواست میں وفاق اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔نوازشریف سزاکیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشدملک کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، نوازشریف کوارشدملک نے سزا اور جرمانے کا حکم سنایا تھا۔درخواست میں کہا ہے کہ آئینی طورپرسزا سنانے والا جج عہدے سے برطرف ہوتوسزاکی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی اپیل بھی زیرسماعت ہے، عدالت نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے وکالت نامے پر دستخط کرکے خواجہ حارث کے حوالے کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں