میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مویشی منڈی لگانے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ

مویشی منڈی لگانے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

مویشی منڈی لگانے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے اس بات کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے کہ اگر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی گئی تو کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز کم نہیں ہوئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں اس کے 22 فیصد مثبت آرہے ہیں۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کر لیا ہے کہ کورونا کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جیسا لاک ڈاؤن کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کیونکہ حفاظتی اقدامات پر بہت ہی کم لوگ عمل کررہے ہیں۔ تا ہم ان کی جانب سے مویشی منڈیاں لگانے پر خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگر مویشی منڈیاں لگائی گئیں تو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں