میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی اجلاس میں صدر‘وزیر اعظم کو بلانے کی دھمکی

سندھ اسمبلی اجلاس میں صدر‘وزیر اعظم کو بلانے کی دھمکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شمیم ممتاز نے اپنی تقریر میں خلل ڈلنے پر دھمکی دی کہ وہ ایوان میں صدر اور وزیراعظم کو بلا لیں گی۔تفصیلات کے مطابق آغاز سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تکرار ہوئی اور ایوان مچھلی بازار بن گیا۔پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شمیم ممتاز کی تقریر کے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن اور مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے احتجاجا شور شرابہ کیا۔پی پی ایم پی اے شمیم ممتازکی تقریرکے دوران نصرت سحرعباسی کو خاموش رہنے کی ہدایت کی۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آپ شور شرابہ کر کے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہی ہیں۔اسپیکرکے ہدایت کے باوجود نصرت سحرعباسی خاموش نہ ہوئیں تو پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نے ایوان میں صدر اور وزیر اعظم کو بلانے کی دھمکی دی۔شمیم ممتاز نے کہا کہ ’سر یہ مجھے پریشان کررہی ہیں، ان کو روکیں، ورنہ میں یہاں صدرمملکت اور وزیراعظم کوبلا لوں گی‘۔بعد ازاں صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش کمار نے کہا کہ ایوان میں ایسا نہیں چلے گااگرکوئی درمیان میں بولے گاتوہم بھی کسی کوبولنے نہیں دیں گے، سرآپ ہاؤس کو آرڈرمیں لائیں، اگریہ رویہ رکھاگیاتوکوئی بول نہیں سکے گا۔اسی مباحثے کے دوران قائدحزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے شمیم ممتاز کو مناظرے کا چیلینج دیتے ہوئے کہا کہ ’باہرچلیں ہم آپ کوبتاتے ہیں،ہم پرالزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا،ہم نے لاکھوں نوکریاں دیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ساڑھے 9ہزار افرادکو بے روز گار کردیا۔سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں شیم شیم کے نعرے گونجتے رہے، حکومتی اراکین نے جواب میں نیا پاکستان شیم شیم کے نعرے لگائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں