خواتین کی دوران زچگی ویڈیو بنانے کا انکشاف ملزم گرفتار
شیئر کریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین کی زچگی کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم ونگ ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع کرک میں کاروائی کرکے نجی ہسپتال میں زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔ملزم کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں خواتین کی دوران زچگی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہواتھا۔ملزم انعام ڈیرہ اسماعیل خان کے نجی کلینک میں بطور ہیلپنگ اسٹاف کام کرتا تھا۔جس نے خواتین کی زچگی کی ویڈیو بنانے کے بعد کلینک مالک کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔متاثرہ شخص کی درخواست پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو خواتین کی زچگی کی ویڈیو بنانے اور شئیر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈی آئی خان نے ضلع کرک میں کاروائی کرکے خواتین کی زچگی آپریشن کے دوران خفیہ ویڈیو بنانے والے ایک مبینہ ملزم انعام اللہ کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضہ سے میموری کارڈ اور دیگر ریکارڈ برآمد کرلیا۔ ذرائع نے ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم انعام اللہ نجی کلینک میں انیستھیزیا ٹیکنیشن تھا جس نے مبینہ طور پر کلینک میں خواتین کی زچگی کے دوران 40 سے زائد ویڈیو بنائی تھیں جبکہ ملازمت سے برطرف کرنے کے بعد ان ویڈیوز کو لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ طاہر خان کے مطابق مبینہ ملزم نے کچھ ویڈیوز لیک بھی کی تھیں۔گزشتہ روز ایف آئی اے نے ملزم کے آبائی ضلع کرک میں کاروائی کرکے انعام اللہ کو حراست میں لے کر سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔