طیارہ جائے حادثہ کے متاثرین کیلئے 6 ماہ کا کرایہ
شیئر کریں
قومی ایئر لائن کی جانب سے طیارہ جائے حادثہ کے متاثرین کو پہلے مرحلے میں چھ ماہ کا کرایہ ادا کیا جائے گا.دوسرے مرحلے میں مکانات کی تعمیر اور مرمت کے لئے تیار کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی21 مکانات کے متاثرین کو چھ ماہ کے کرایہ کی مد میں 21 جون کو چیک تقسیم کیے جائیں گے اور متاثرین کو چیک دینے کی سادہ سی تقریب پی آئی اے ٹریینگ سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔120 گز کے مکانات کو 30 ہزار ماہوار 1,80,000 اور 200 گز کے مکانات کے لئے 50 ہزار ماہوار کے حساب سے 300,000فی کس ادا کیئے جائیں گے۔پی آئی اے انتظامیہ نے تمام متاثرین کو چھ ماہ کے کرایہ کی ادائیگی کے لئے لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔طیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی بھی شروع کی جا چکی ہے، پہلے مرحلے میں 36 افراد کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 36 افراد کو 10 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے، بقیہ مسافروں کے ورثا کو بھی ایک دو دن میں معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔