میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف گھیرا تنگ

لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری آپریشن کی دوران پولیس پر حملہ سے متعلق مزید ایک مقدمے کی سماعت شروع کرنے کی اجازت دے دی۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا، پولیس کی جانب سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف لیاری آپریشن کی دوران پولیس پر حملہ سے متعلق مزید ایک مقدمے کی سماعت شروع کرنے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں رجوع کردیاگیا، پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکے عزیر بلوچ کی کسٹڈی سینٹرل جیل کو دے دی گئی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت بحال کی جائے اور کیس میں تاریخ مقرر کی جائے، جس پرانسداد دہشتگردی عدالت نے عذیر بلوچ کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کرنے سے متعلق پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عزیر بلوچ کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کردیا، جبکہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو 2016میں گرفتار کیا گیا تھا 11 اپریل 2017کو عذیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیاتھاعزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54سے زائد مقدمات درج ہیں، عزیر بلوچ اپنے بیان میں جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں