میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ میں اہم درگاہوں کو کھولے جانیکا امکان

کراچی سمیت سندھ میں اہم درگاہوں کو کھولے جانیکا امکان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) سندھ حکومت نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کی بحالی کے بعد محکمہ اوقاف سندھ کے زمرے میں آ نے والے تمام تر مزارات کھولنے پرمشاورت کا آغاز کر دیا درگاہ عبد اللہ شاہ غازی،لعل شہباز قلندر، شاہ عبدالطیف بھٹائی سمیت 78 مزارات جو کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تھے آئندہ چند روز میں ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے ڈھائی ماہ سے مزارات کی بندش سے چندے میں نمایاں کمی سے ایک بار پھر محکمہ اوقاف کے زیر انتظام اہم مزارات کی بجلی منقطع ہونے کا اندیشہ ذرائع کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور علی مہیسر نے چند روز قبل سندھ کی بڑی درگاہوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر صوبائی وزیر اوقاف کی جانب سے درگاہوں کوکھولنے سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر تمام تر درگاہیں کھولنے کے فیصلہ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا گیا تھا اورچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں 31 مئی تک درگاہیں کھولنے سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ نہ لینے کی تلقین کی گئی تھی جس کے تحت گذشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے پر سندھ حکومت نے صوبے میں موجود درگاہیں کھولنے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور جمعرات کے روز صرف اور صرف مخصوص اوقات کے دورانیے میں تمام تر مزارات کھولنے پر غور شروع کر دیا ہے جس کے تحت رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تمام تر اہم درگاہوں کو کھولے جانے کا امکان ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تین ماہ سے بڑے مزارات کی بندش کے باعث محکمہ اوقاف سندھ کے فنڈز میں نمایاں کمی سامنے آ ئی ہے جس کے تحت متعدد مزارات کو کھولے جانے کے چندروز بعد بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کیے جانے پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کیے جانے کا اندیشہ ہے محکمہ اوقات سندھ نے اپنے زیر انتظام مزارات و مساجدکے چار کروڑ سے زائد روپے کے بجلی بل گذشتہ کئی سال سے ادا نہیں کیے ہیں جس کے تحت کئی مزارات کی بجلی طویل عرصہ سے منقطع ہے تاہم بڑی درگاہوں کی مزید بندش سے محکمہ اوقاف کے فنڈز میں کمی کے باعث درگاہوں کے بجلی کے بلوں کے واجبات بڑھنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں