جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے ، ترجمان پالپا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کلب (پالپا) نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے ۔سینئر پائلٹ اور ترجمان پالپا طارق یحییٰ کے مطابق اب تک جو اطلاعات آئی ہیں اس کے مطابق جہاز میں پاور نہیں تھا، اصل معلومات کا علم بلیک بکس کی ریکارڈنگ سے ہوگا۔سینئر پائلٹ طارق یحییٰ نے کہا کہ جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لے جائیں، جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے تاہم جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن قانون کی خلاف ورزی ہے ۔