میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائیگی ، وزیر اعظم قوم کو نا امید نہیں کریں گے ،اسد عمر

چینی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائیگی ، وزیر اعظم قوم کو نا امید نہیں کریں گے ،اسد عمر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ جلد ہی چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائیگی ، وزیر اعظم عمران خان قوم کو نا امید نہیں کریں گے ، چینی کی کمی نہ ہوتے ہوئے بھی قیمتیں بڑھیں اس پر رپورٹ ہی بتائے گی،،وزیر اعظم کے کمیشن میں آ کر جواب جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے چینی اسکینڈل انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہو نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ای سی سی کے فیصلوں کے بارے میں کمیشن کے سوالات تھے ،وزیر اعظم کے آ کر جواب جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ای سی سی کے فیصلوں کے بارے میں نے کمیشن کو آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پہلے مجھے موقف کا موقع دیا اور پھر سوالات پوچھے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ جلد ہی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔ اسد عمر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم کو نا امید نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ چینی کی کمی نہ ہوتے ہوئے بھی قیمتیں بڑھیں اس پر رپورٹ ہی بتائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ ابھی نہیں آئی، ہمیں انتظار کرنا ہوگا، چند دن میں کمیشن کی رپورٹ آجائے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے علم میں کمیشن کی توسیع سے متعلق کوئی بات نہیں ہے ، چینی کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ لاک ڈائون میں نرمی کی گئی ہے لیکن عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں