میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قرنطینہ سینٹر شکارپور میں مریض انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے، ویڈیو وائرل

قرنطینہ سینٹر شکارپور میں مریض انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر میں داخل کیے جانے والے لوگ زندگی سے تنگ آگئے ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے نہیں لیکن گندگی کے باعث ملیریا سے ضرور مرجائیں گے۔شکار پور میں قائم قرنطینہ سنیٹر میں کورونا کے مبینہ مریض انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر پھٹ پڑے۔ قرنطینہ سینٹر میں موجود مریضوں کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہوگیا۔قرنطینہ سینٹر میں کورونا مریض بے یارو مددگار ہیں، انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مدد کی التجائیں اور اپیل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ دس دن ہوگئے انتظامیہ صرف ایک بار دیکھنے آئی، ہمیں یہاں مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سینٹر میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں، مچھروں کی بہتات ہے، کورونا سے نہیں تاہم ملیریا سے ضرور مرجائیں گے، ہمارے کورونا وائرس کے ٹیسٹ دوبارہ کرائے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں