وفاقی وزیر شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے ذمہ داریاں سنبھالیں
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔۔ بدھ کو وزارت اطلاعات آمد پروفاقی وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی اوروزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہان کی وزارت اور اداروں کے امور پر وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کو بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا اہم ذمہ داری سونپنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ،اطلاعات و نشریات ایک ایسی وزارت ہے جسے ہمیشہ سے روایتی انداز سے چلایا جاتا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے وزارت اطلاعات کے کردار کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہے ،یہ ایک دن کا کام نہیں اس کو بتدریج آگے بڑھائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ سب پیشہ وارانہ افسران ہیں ، وزارت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک ٹیم کی طرح لگن سے کام کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے وزارت ِ اطلاعات کا کردار نہایت اہم ہے ۔ معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ میرے لیے بطور معاون خصوصی کام کرنا باعث اعزاز ہے ،ہم نے وزارت اطلاعات کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ انفارمیشن سروس اکیڈمی ملک کے نوجوانوں اور صحافیوں کی تربیت کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں سے لیس پروگرام ترتیب دے ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ وزارت کے تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کا فروغ نہایت ضروری ہے ۔