میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ ، جزیروں میں لاک ڈاؤن غیر ضروری قرار

سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ ، جزیروں میں لاک ڈاؤن غیر ضروری قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا کورونا سے بچائوسے متعلق شہر قائد میں موجود جزیروں میں لاک ڈائون کو غیر ضروری قرار دیدیا گیاکیماڑی سے چند کلو میٹر کی دوری پر قائم بابا بھٹ اور بابا آئی لینڈ نامی جزیروں میں مقیم 14ہزار سے زائدآ بادی میں کورونا پھیلنے کا خدشہ علاقے میں قائم کردہ پولیس چوکی پر تالے ڈال دیے گئے تفصیلات کے مطابق شہر میں جہاں روزانہ کی بنیادوں پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں سندھ حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام دکھا ئی دیتی ہے جس کے تحت دو بڑے جزیروں میں موجود آ بادی کو لا وارث چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ بابا بھٹ اور با با آ ئی لینڈ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قائم پولیس چوکی بھی بند کردی گئی ہے جس کے تحت سندھ کے دونوں جزیروں پر مقیم علاقہ مکینوں کو لاک ڈان پر عملدر آ مد کرانے میں سیکورٹی کی موجودگی غائبانہ ہے ایک جانب جہاں شہر میں وزیر اعلی سندھ کے احکامات کی روشنی سخت سے سخت لاک ڈا ن کو ضروری قرار دینے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب جزیروں میں مقیم ایک بڑی آ بادی کو لاوارث چھوڑنے کے پیش نظر سندھ حکومت کے بلند و بالا دعو ں کی قلعی مکمل طور پر کھل چکی ہے علاقے میں کسی بھی قسم کی جرائم کی واردات پولیس اسٹیشن کی بندش کے باعث رپورٹ ہونے سے قاصر ہے دونوں جزیروں میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد مقیم ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق دیہاڑی دار طبقے سے ہے جن تک نہ ہی سندھ حکومت کے راشن پہنچ سکے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے تحت شروع کے جانے والے احساس پروگرام کے 12000روپے بھی ان کی پہنچ سے دور دکھا ئی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں