اراضی الاٹمنٹ کیس ، نواز شریف کو اشتہاری کرانے کیلئے قانونی کارروائی شروع
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے اراضی الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے کے لیے قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں اورنواز شریف کو اشتہاری کرانے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ نیب کی طلبی کے نوٹسز کے باوجود نوازشریف پیش نہیں ہوئے جبکہ نیب کے سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔