میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحرین میں پھنسے 113 پاکستانی وطن واپس روانہ

بحرین میں پھنسے 113 پاکستانی وطن واپس روانہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

بحرین میں پھنسے 113 پاکستانی وطن واپس روانہ ہو گئے ،بحرین حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر فلائٹ کا انتظام کیا گیا،پاکستان واپس آنے والوں میں بحرین کی جیل سے شاہی فرمان کے ذریعے رہائی پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔ جمعرات کو بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے گلف ایئر کی مدد سے بحرین میں پھنسے 113 پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا،پاکستان واپس آنے والوں میں بحرین کی جیل سے رہائی پانے والے پاکستانی قیدی شامل ہیں،پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بحرین کی حکومت کی جانب سے گلف ایئر کی فلائٹ کا انتظام کیا گیاجبکہ بحرین میں پاکستانی سفیر افضال محمود اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سعد بن رفیق نے ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کو روانہ کیا،پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے ہزاروں پاکستانی بحرین اور پاکستان کی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان اور بحرین کے تاریخی، برادرانہ اور دوطرفہ تعلقات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں