میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں کورونا پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچارہا ہے ، ماہرین

پاکستان میں کورونا پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچارہا ہے ، ماہرین

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

؎ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے ، پاکستان میں کورونا نے پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، اینٹی ملیریا ڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کی بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالباری خان نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی ابھی پیک نہیں آئی ہے ، پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا تھا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے ، ہماری پاس اس وقت بھی 8کورونا مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہمارے پاس کورونا کے زیادہ تر مریض تشویشناک آرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں لائف اسٹائل بدلنا ہوگا، ملنے ملانے کا طریقہ تبدیل کرناہوگا، کورونا وائرس کی وہی علامات ہیں جو دنیا بھرمیں پائی گئیں۔ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا نے پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، ہمارے پاس زیادہ کورونامریض پھیپھڑوں اوردل کے آرہی ہیں، نوجوانوں میں زیادہ دل کی تکلیف والے مریض آرہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرجاویداکرم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے ، کورونا متاثرہ شخص تقریباً 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے ۔ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلی رکھنے ہیں ہمیں اپنا طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا کے مریض بڑھنے کا خطرہ موجودہے ، کورونا وائرس زیادہ دیرتک زندہ رہ سکتاہے ، مختلف جگہوں پرکوروناوائرس مختلف گھنٹے تک زندہ رہ سکتاہے ۔ انھوں نے کہا کہ کہ اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کی بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے ، اینٹی ملیریا ڈرگ کی کورونا سے متعلق تحقیق اور تجربات جاری ہیں، کچھ دن میں اینٹی ملیریاڈرگ کی کورونا سے متعلق تفصیلات دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں