میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حادثہ متاثرین کے لیے زرِتلافی کا اعلان

حادثہ متاثرین کے لیے زرِتلافی کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے ، شدید زخمیوں کو 5لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے ، لگتا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر یا کانٹا بدلنے والے کی غلطی سے یہ سانحہ رونما ہوا،انسانی غفلت ہوئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے ۔ حادثے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثہ ہے ، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ،حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، انسانی غفلت ہوئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق 8 سے 9 مسافروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، میں خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہا ہوں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثہ لوپ لائن پرہوا ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ساڑھے 4 بجے کے قریب ہوا ہے ۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ جی ایم ریلوے اور متعلقہ حکام کو حادثے کی جگہ روانہ کر دیا گیا ہے ، ریلیف اور ریسکیو کا کام ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیا سسٹم اور نئے لوگ لائے ہیں، نئی ٹرینیں تو شروع کی گئی ہیں لیکن نیا ٹریک نہیں ڈالا گیا، لوگ چھتوں پر چڑھ کر سفر کرتے تھے ، نئی ٹرینیں شامل کر کے چھتوں پر سفر کرنے والوں کو بوگیوں میں بٹھایا ہے ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ حادثے کا جائزہ لے رہا ہوں، ریلوے حکام کو ریلیف اور ریسکیو کا کام تیز کرنے کا حکم دے دیا، امدادی کیمپ قائم کر دیا، ریلیف ٹرین پہنچ رہی ہے ، ڈی ایس ریلوے سکھر سے جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سگنل سسٹم میں بڑی کرپشن ہے ، سگنل سسٹم 8 ارب سے شروع کیا گیا تھا 32 ارب پر پہنچ گیا، سگنل سسٹم تو لگ رہا ہے مگرٹریک بہت پرانا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں