میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈائون،اندرون ملک اہم دوائوں کی قلت کا خدشہ

لاک ڈائون،اندرون ملک اہم دوائوں کی قلت کا خدشہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈائون کا تسلسل جاری رہنے کی صورت میں اندرون ملک اہم دوائوں کی قلت کا خدشہ ہے جبکہ مقامی مارکیٹوں میں بخار ،نزلہ ،زکام،ملیریا کی ادویات سمیت ماسک اور سرجیکل دستانے کی قیمتوں میں نہ صرف غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے بلکہ ان ادویات اوراشیاء کی کمی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہے ۔اس ضمن میں ہول سیل کیمسٹ کونسل کے صدر محمد عاطف حنیف بلو نے بتایا کہ گو کہ اس ادویات کے شعبے کو لاک ڈائون میں بھی چھوٹ دی گئی ہے مگر انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے ادویات کی طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اس بات کا اندیشہ کے کہ لاک ڈائون کا سلسلہ برقرار رہنے سے آئندہ دنوں میں ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بخار ،نزلہ ،زکام اور ملیریا کی ادویات سمیت ماسک اور سرجیکل دستانے کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر منافع خوری بھی بڑھ رہی ہے ۔بھارت کی جانب سے کلوروکوئین نامی دوا کی برآمدات پر عائد پابندی ہٹائے جانے سے پاکستان کو ہونیوالے کسی فائدے کے امکانات کو رد کرتے ہوئے محمد عاطف حنیف بلو نے کہا کہ پاکستان کی میڈیسن کمپنیاں کلورو کوئین دوا کامیابی کیساتھ تیار کر رہی ہیں اور وافر مقدار میں بھی موجود ہے مستقبل میں اسکی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں مگر حالیہ دنوں کلوروکوئین دوا کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کی وجہ امریکی صدر کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء میں اس دوا کو سود مند بتانا تھا جس کی وجہ سے یہ دوا جز وقتی طور پر نہ صرف مارکیٹ سے غائب ہوئی بلکہ اسکی قیمت میں بھی اضافہ ہوا مگر اب ملکی ادویات کی مارکیٹوں میں کلوروکوئین دوا کی کمی نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں