سوشل میڈیا پر صحافیوں کو مغلظات بکنے کی مہم کی مذمت
شیئر کریں
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نامور صحافیوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دینے اور نشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹرینڈز حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے حربہ ہے ، حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں پر طنز کے بجائے کورونا پر توجہ دیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نامورصحافیوں کوسوشل میڈیا پرگالیاں دینے اورنشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کوگالیاں دینے کے ٹرینڈ حکومت کے ناقدین کوخاموش کرانے کیلئے ایک اورحملہ ہے ، گالیاں دے کرصحافیوں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ یا تووہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیاررہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت اورتحریک انصاف مخالف آوازوں پرطنزکے بجائے کورونا پرتوجہ دیں، اتنی محنت کورونا پر بیداری کیلئے کی جائے تووقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے زریعے گالیاں دے کر صحافیوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ان غیرمعمولی حالات میں ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ،کورونا وائرس کے بد ترین چیلینج سے نمٹنے کے لئے ہمیں یکجا ہونے کی ضرورت ہے ہم اس نازک موڑ پر اختلاف کی سیاست اور سیاسی الزام تراشی کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ کے اس بدترین بحران میں میڈیا نے دنیا بھر میں حکومتوں کو ان کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا ہے جو سمجھتے ہیں کہ دھونس سے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہئے پاکستان کے صحافیوں کی ناانصافی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی ایک لمبی تاریخ ہے۔