میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، عبدالسلام آفریدی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔عبدالسلام آفریدی کے حلقے نیابت منگا میں وائرس سے ہلاکت ہوئی تھی، پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی متاثرہ علاقے میں موجود رہے ،عبدالسلام آفریدی نے اپنی شناخت خود ویڈیو بیان جاری کرکے ظاہر کی ۔دوسری جانب چارسدہ میں تحصیل تنگی کے علاقہ زیم خان میر کلے کو انتظامیہ نے سیل کر دیا۔ اے سی عدنان جمیل کے مطابق زیم خان میر کلی میں کورونا مریض کا ٹسٹ مثبت آنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا، کورونا مریض فیروز شاہ کے خاندان اور پڑوسیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، قریبی لوگوں میں علامات ظاہر ہونے پر انتظامیہ کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ۔فیروز شاہ کے خاندان اور پڑوس کے 30 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کو خان میر کلی کے داخلہ و خارجی راستوں میں تعینات کر دیا گیا، خان میر کلے میں 12 مستحق خاندانوں کو انتظامیہ خوراک پہنچائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں