میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خورشید شاہ کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت

خورشید شاہ کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ عدالت نیب اور جے آئی ٹی کو نوٹس جاری کرتی ہے ، 26 مارچ کو پیش ہوکر جواب دیں۔ہفتہ کو تحریری حکم نامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے تحریر کیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے ، درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا اختیار نہیں ۔ حکم نامہ کے مطابق درخواست گزار کے مطابق ان سے پہلے بھی تحقیقات ہوتی رہی ہیں، تاہم اس وقت کے چیئرمین نیب نے تحقیقات بند کردی تھیں۔درخواست گزار کے مطابق نیب آرڈیننس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے سے متعلق کوئی شق نہیں، عدالت نیب اور جے آئی ٹی کو نوٹس جاری کرتی ہے ، 26 مارچ کو پیش ہوکر جواب دیں۔حکم نامہ کے مطابق عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کرتی ہے ، تفتیشی افسر کو معاملے کی تفتیش کرنے کی اجازت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں