سکھر ،قرنطینہ سینٹر میں تمام مسافروں کی ا سکریننگ مکمل
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
سکھر کی لیبرکالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تمام مسافروں کی سکریننگ کاعمل مکمل کرلیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق 815 مسافروں کے بلڈ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے کراچی بھجوائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی ہدایات کے مطابق سکھر شہر میں تمام مارکٹیں بند ہیں اور ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ہوٹلوں پر کسی کو کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے ، لوگوں کو کھانا پارسل لے جانے کی اجازت ہے ۔