میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100انڈیکس میں کاروبار کا آغاز کا 39ہزار 199پوائنٹس پر ہوا۔ابتدا میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور 19پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39ہزار 218پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ انڈیکس میں173پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39ہزار 26پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کے ایس ای 100انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10,407,760شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 343,095,221بنتی ہے ۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 96پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو انڈیکس کا اختتام ایک ہزار 687پوائنٹس اضافے پر ہوا۔گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور 5روز میں 1500سے زائد پوائنٹس کم ہوئے ۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285پوائنٹس کم ہوئے ۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251پوائنٹس کی کمی ہوئی۔mk/nsr


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں