میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں،پاکستان بار کونسل

عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں،پاکستان بار کونسل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں،بغیر کسی تاخیر کے انہیں وفاقی کابینہ سے الگ کیا جائے ۔ پاکستان بار کونسل نے انور منصور کے بعد فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔بار نے سابق اٹارنی جنرل انور منصورخان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفیٰ کا خیر مقدم کیا ہے ۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انور منصور خان نے کہا کہ متنازع بیان کا حکومت اور متعلقہ شخصیات کو علم تھا، عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فروغ نسیم نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے کام کیا اور اب مزید تاخیر کئے بغیر انہیں وفاقی کابینہ سے فوری الگ کیا جائے ۔پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کے غیر جمہوری اقدامات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان بار کونسل نے سابق اٹارنی جنرل انومنصور خان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وہ اپنا عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔بار کونسل نے انور منصور خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ حکومت کے کہنے پر عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر پاکستان کو ارسال کیے گئے استعفے میں سابق اٹارنی جنرل نے لکھامیرے لیے یہ افسوس کی بات ہے کہ جس بار کونسل کا چیئرمین ہوں اس نے استعفے کا مطالبہ کیا۔ بار کونسل نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ انور منصورخان عدالت سے تحریری معافی بھی مانگیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں