میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران مافیا معیشت کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتا،مریم اورنگزیب

عمران مافیا معیشت کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتا،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کرپشن، چوری اور معیشت کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتا ۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ا سٹیٹ بینک آپ کی نالائقی اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے ، کیا 18ماہ میں تاریخی قرض اپوزیشن نے لیا ہے ۔ عمران صاحب جن کے گھر روٹی نہیں، ان کو میڈیا کیا بتائے گا، 18ماہ میں جن کے روزگار، کاروبار چھن گئے میڈیا انہیں کیا بتائے گا۔ انہوں نے کہا حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8سے 1.9فیصد اور مہنگائی کی شرح 3سے 14فیصد دکھا رہا ہے ، غریبوں کی 18ماہ میں ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوگئی، روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں