میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل، آغاز سے قبل عمر اکمل کا انجام، اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

پی ایس ایل، آغاز سے قبل عمر اکمل کا انجام، اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسکینڈل بوائے عمر اکمل کا پی ایس ایل کے آغاز سے ذرا قبل انجام سامنے آگیا۔ ٹاپ آرڈر بلے باز کو پی سی بی نے اینٹی کرپشن ضابطے کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا، اسکینڈل بوائے پی ایس ایل میں نمائندگی سمیت کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے ۔پی ایس ایل کی دھماکہ خیز انٹری سے پہلے بڑا دھچکا، عمر اکمل اینٹی کرپشن ضابطے کی خلاف ورزی پر فوری معطل کر دیئے گئے ۔ پی سی بی نے ٹاپ آرڈر بلے باز کو تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے آئوٹ کر دیا۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انکوائری جاری رہنے تک پی سی بی بھی معاملے پر مزید وضاحت نہیں دے گا، عمر اکمل پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا تھی۔بلے باز کی عدم دستیابی پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹیم کو متبادل کھلاڑی لینے کی اجازت دے دی۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم نے راز کی بات بتا دی کہ عمر اکمل کے خلاف پہلے سے تحقیقات چل رہی تھیں، اب ٹاپ آرڈر بلے باز کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل کریں گے ۔معطل کرکٹر کے بھائی کامران نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہوا، پی سی بی ہی بتا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں