مریم نوازکوجاناہے توپلی بارگین کریں ، فواد چودھری
شیئر کریں
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ تاریخ نکلنے کے باوجود میاں نواز اور شہباز شریف واپس نہیں آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے ملک میں دو قوانین ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو اللہ صحت دے، لیکن جس طرح انکی فیملی نے کیا لگتا ہے ملک سے فرار کا پلان ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو جانا ہے تو پلی بارگین کریں، لگتا ہے پاکستان میں دو قوانین ہیں بڑے لوگوں کیلئے علیحدہ قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ جب شہباز و شریف ملک سے جارہے تھے میں نے اس وقت بھی آواز اٹھائی تھی، تاریخ نکل گئی، نواز شریف واپس آرہے ہیں نہ شہباز شریف آرہے ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر جیسے گھوم رہے ہیں ملکی قانون، عدالتی نظام کا دو رخی چہرہ سامنے آرہا ہے، ووٹرز، سپورٹرز ناراض ہیں، جن کا احتساب ہونا ہے وہ باہر جارہے ہیں۔