کشمیریوں کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھیں گے ،شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کا سب سے مئوثر پیغام یہ ہے کہ پاکستان کا بچہ ، بچہ، پاکستان کا ہر شہر، پاکستان کا ہرگائوں، پاکستان کا ہر قریہ، پاکستان کا ہر ادارہ ، پاکستان کی سب سیاسی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ہماری سیاسی، ہماری سفارتی اور ہماری اخلاقی مدد کشمیریوں کے ساتھ ماضی کی طرح جاری رہے گی اور ہم من حیث القوم ان کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میںکیا۔ا نہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا سب سے مئوثر پیغام یہ ہے کہ پاکستان کا بچہ ، بچہ، پاکستان کا ہر شہر، پاکستان کا ہرگائوں، پاکستان کا ہر قریہ، پاکستان کا ہر ادارہ ، پاکستان کی سب سیاسی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ہماری سیاسی، ہماری سفارتی اور ہماری اخلاقی مدد کشمیریوں کے ساتھ ماضی کی طرح جاری رہے گی اور ہم من حیث القوم ان کے ساتھ ہیں اور ہر بین الاقوامی فورم پر اگر وہ بند ہیں، لاک ڈائون میں ہیں، وہ قید میں ہیں لیکن ان کی آواز سکیورٹی کونسل میں بھی اٹھائی جارہی ہے ، ان کی آواز اقوام متحدہ میں اجاگر کی جارہی ہے ، ان کی آواز ہیومن رائٹس کونسل جنیوا میں بھی جارہی ہے اور دنیا کی ہرپارلیمنٹ میں ان کی آواز بذریعہ پاکستان اٹھائی جارہی ہے ۔