میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے رابطے کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دیدیں

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے رابطے کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دیدیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو منانے ، ان کے تحفظات دور کرنے اور ان سے رابطے تیز کرنے کے لیے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ یہ کمیٹیاں جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلی سطح کے ایک اجلاس میں قائم کی گئیں۔اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اٹھائے گئے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں خصوصا پاکستان تحریک انصاف کی اپنے اتحادیوں سے رابطوں کے عمل پر غور ہوا۔وزیردفاع پرویز خٹک کمیٹیوں کے سربراہ ہوںگے ،اجلاس میں حکومت کی ناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ(پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے رابطے کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ دیگر ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اورحلیم عادل شیخ شامل ہیں۔ حکومت کی حلیف جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے رابطے کے لیے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی سے رابطوں کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں