میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترکی میںزلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس،19افراد جاں بحق ،750زخمی

ترکی میںزلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس،19افراد جاں بحق ،750زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں 19افراد ہلاک، 750 سے زائد زخمی جبکہ 30افراد لاپتہ ہوگئے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترکی کے صوبائی گورنر نے کہا کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 19افراد ہلاک اور 750سے زائد زخمی ہوگئے ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوںمیں منتقل کردیا گیا ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ملاتیا صوبے میں بھی زلزلے سے کئی افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ۔زلزلے کے آتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے جو اب گھروں میں جاتے ہوئے گھبرا رہے ہیں۔ترک حکام نے کہا کہ ملاتیا میں متاثرین کے لیے اسپورٹس سینٹر، سکول اور گیسٹ ہائوس کھول دیے گئے ، متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ۔دوسری جانب عراق، شام ، اردن اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں